اے بی سی /اے آروی پروگرام

 جموں//کمشنرجموں میونسپل کارپوریشن رمیش کمارکی صدارت میں اے بی سی ؍اے آروی مانیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ منعقدہوئی جس میں اے بی سی ؍اے آروی پروگرام کی پیش رفت کاجائزہ لیاگیا۔اس دوران میٹنگ میں ایم وی او، ڈاکٹر جسونت سنگھ نے بتایاکہ 12ہزار آوارہ کتوں کو آج تک ایمیونائزکیاگیاہے ۔انہوں نے بتایاکہ میڈیکل انیمل کیئرسنٹرروپ نگرمیں روزانہ 50سے 60 کتوں کوایمونائزکیاجاتاہے ۔کمشنرجے ایم سی نے انچارج اے بی سی ؍اے آروی کوہدایت دی کہ وہ آوارہ کتوں کوپکڑنے اورچھوڑنے کے کام میں سرعت لائیں اورعدالت عظمیٰ کی جاری کردہ ہدایات کومدنظررکھتے ہوئے سائنسی طریقہ کاراستعمال کریں۔اس دوران میٹنگ میں ڈاکٹر انیتاسلگوترہ ہیلتھ آفیسر جے ایم سی ،ڈاکٹرکویتاسوری نائب صدرایس پی سی اے ، تنویرالشریف زرگر ،نمائندہ اے ایچ ڈیپارٹمنٹ ، جی این جین اورکپل شرما جے اینڈکے گائورکشاسمیتی امپھلا، ڈاکٹرساگرگڈیج ، انچارج اے بی سی ؍اے آروی پروگرام موجودتھے۔