اے آئی پی کا وادی چناب میں فرقہ پرست طاقتوں کیخلاف اعلان جنگ

بھدرواہ //ضلع ڈوڈہ کے لئے عوامی اتحاد پارٹی کا صدر نامزد کرنے پر نجم الثاقب نے اے آئی پی کے سپریمو انجینئر رشید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وادی چناب میں فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف جد و جہد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وادی چناب میں آپسی رواداری کو برقرار رکھنا انکی ترجیحات میں شامل ہے۔مڑواہ کی غریب آبادی کی خراب حالت پر مرکزی و ریاستی سرکار کی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں
 نے کہا کہ ان لوگوں کے مرضی کے خلاف بر سر ہائڈرو الیکٹرک پروجیکٹ تعمیر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تعمیر سے نہ صرف20,000  لوگ بے گھر ہوجائیں گے بلکہ یہ سندھ آبی طاس کے خلا ف بھی ہے۔بھدرواہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجمس ثاقب نے  انجینئر رشید کا وادی چناب کے لوگوں کے جذبات کا احترام کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وادی چناب میں فرقہ پرست طاقتیں ماحول کو حقیر مفاد کے لئے خراب کرنے پر تلے ہویئے ہیںلیکن ہم انکے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح صدیوں بھائی چارہ قائم و دائم رکھنا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران عبدالحفیظ خطیب، خاقان ملک، محمد دین ، راجا مجید ،محمد اشرف و دیگران بھی موجودتھے