سرینگر// بارہمولہ اور کپوارہ اضلاع میں دو فورسز اہلکاروں نے اپنی سروس رائفلوں سے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کردیا۔ پٹن کے سنگھ پورہ علاقے میں منگل کی دوپہر بی ایس ایف 70 ویںبٹالین سے وابستہ ایک اہلکار نے اپنی زندگی تمام کی۔ مہلوک اہلکار کی شناخت کانسٹبل راجندرا منج ساکن جھارکھنڈ کے بطور ہوئی ہے۔قبل ازیں کپوارہ کے سادھو گنگا کنڈی میں قائم فوج کی 47 راشٹریہ رائفلز کے کیمپ میں تعینات ایک فوجی اہلکار نے اپنے آپ پر گولیاں چلاکر زندگی کا خاتمہ کیا۔ فوجی اہلکار کی شناخت 24 سالہ چھوٹو کمار کے بطور ہوئی۔
ایک ہی دن میں 2 اہلکاروں کی خودکشی
