رام بن //ضلع پولیس نے رام بن میں منشیات کی سمگلنگ کو روکنے اور منشیات سے پاک سماج کیلئے رام بن پولیس نے سماجی جرائم کے خلاف خصوصی مہم لانچ کی۔اسی سلسلہ میں ضلع پولیس قومی شاہراہ پر مویشیوں اور منشیات کی سمگلنگ روکنے کے لئے ناکے لگاتی ہے۔جمعہ کے روز ضلع پولیس نے زیر ہدایت ایس ایس پی انیتا شرما اور زیر نگرانی ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر اصغر ملک اور ایڈیشنل ایس پی سنجے پریہار قصبہ کے شان پیلس کے نزدیک ایس ایچ او رام بن انسپکٹر وجے کوتوال کی قیادت میں ایک ناکہ لگایا ،تاکہ گاڑیوں کی چیکنگ کی جائے گی خصوصاً بیرون ریاست کی گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے۔ کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ بیروں ریاست کی گاڑیاں منشیات کی سمگلنگ کے لئے ریاست میں داخل ہوتی ہیں۔دوران چیکنگ ایک ٹرک زیر نمبر.PB07 AS/3395، جو کہ سرینگر سے جموں کی جانب جا رہی تھی ،سے تقریباً ایک درجن سیب کی پیٹیوں میں تقریباً ایک کوئینٹل فکی برآمد ہوئی، غالباً منشیات کی سمگلنگ کیلئے یہ ایک نیا طریقہ ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مبینہ ملزم راجو مسیع ولد ست پال ساکنہ گورداسا پور، پنجاب ،جو کہ ٹرک ڈرائیور بیان کیا گیا ہے ،کو موقعہ پر ہی گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں زیر ایف آئی آر نمبر138/18 ،این ڈی پی ایس ایکٹ زیردفعہ 8/15 کے تحت ایک معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ایک کونٹل فکی برآمد، ا سمگلر گرفتار
