ایک کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط،2 سمگلر گرفتار

 
 جموں// نشہ آورادویات اورمنشیات کی سمگلنگ کی روکتھام کے سلسلہ میں چلائی جارہی مہم کے طورپر ایس ایس پی جموں وویک گپتا آئی پی ایس کی سربراہی میں گنگیال پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے  ہوئے  ایک کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن سمیت ضبط کرکے2سمگلروں کو گرفتارکرنے کادعوی کیا ہے۔ سرکاری ذرائع سے موصولہ جانکاری کے مطابق روزمرہ کی چیکنگ کے دوران کنجوانی چوک میں سومو ٹاٹا نمبرJK05b-3363جو کہ علاقہ نروال سے بڑی براہمناں کی طرف جارہی تھی اورجوں ہی گاڑی کے ڈرائیورکو ناکہ پر گاڑی روکنے کیلئے کہا گیا لیکن ڈرائیور جس کی شناخت بطور جاوید احمد شاہ ولد عبدل رزاق شاہ ساکنہ روہامہ رفیع آباد کے طورپر ہوئی ہے نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے پولیس ٹیم نے ناکام بنادیا۔ذرائع نے تفصیلات کے ساتھ جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تلاشی کے دور ان مذوکورہ ڈرائیور سے150گرام ہیروئن ضبط کرلیاگیا جبکہ ان کے ہمراہ ایک اوربدنام منشیات سمگلر مدثر وار ولد فیاض احمد وارساکنہ رفیع آباد بارہمولہ کے قبضہ سے 100 گرام ہیروئن ضبط کرکے کل ملاکر ایک کروڑ روپے سے بھی زائد مالیت کی نشہ آور ادویات کوموقع پر ہی ضبط کرلیاگیاہے۔پولیس نے اس ضمن میںتعزیرات ہند کی دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر65/2018 کے تحت معاملہ درج کرلیاہے۔ پولیس نے منشیات سمگلروں کی گرفتار گنگیال پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او ایس آئی نائت علی ،سب انسپکٹر وکی تھاپا کی قیادت اور ایس ڈی پی او سٹی ساوتھ جموں محمد رفیق منہاس اور انچارج ایس پی  سائوتھ ونے کمارکی نگرانی میں عمل میں لائی گئی ۔