ایک لاکھ غیر قانونی بجلی کنکشنوں کی باقاعدگی

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کی ہدایت پر پاورڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وادی بھر میں 162658غیر قانونی بجلی کنکشنوں میںایک لاکھ کنکشنوں کو سوبھاگیہ سکیم کے تحت باقاعدہ بنایا ہے ۔اس بات کا اظہار صوبائی کمشنر کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا گیا جس میں مرکزی معاونت والی سکیم سوبھاگیہ کی عمل آوری اورپیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔سکیم کا صدفیصد ہدف حاصل کرنے کے لئے صوبائی کمشنر نے چیف انجینئر کو ایک غیر معمولی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی تاکہ تمام اضلاع میں غیر قانونی بجلی کنکشنوں کی نشاندہی کرکے انہیں باقاعدہ بنایاجاسکے۔انہوں نے سیکاپ آفیسران کو سپلائی پولز ،کنڈکٹر ،ٹرانسفارمر،ایچ ٹی تار اوردیگر ضروری سامان وادی کے تمام اضلاع میں دستیاب رکھنے کی ہدایت دی تاکہ سکیم کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔صوبائی کمشنر نے پیش رفت کے بارے میںہر پندرہ روز بعدرپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تاکہ اس سلسلے میں آگے کی کارروائی کی جاسکے۔میٹنگ میں چیف انجینئرپی ڈی ڈی ،جی ایم سیکاپ اور اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔