ایک فوت، 160مثبت،سرینگر میں 59اور بارہمولہ میں 38متاثر

سرینگر //جموں و کشمیر میں 2دنوں تک اموات کا سلسلہ تھمنے کے بعدپیر کو ایک مرتبہ پھر ایک شخص وائرس سے فوت ہوگیا ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4462تک پہنچ گئی ہے۔24گھنٹوں کے دوران  43ہزار 677ٹیسٹ کئے گئے جن میں 8مسافروں سمیت مزید 160افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 35ہزار 528تک پہنچ گئی ہے۔ جموں میں 32جبکہ کشمیر میں 128افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں سبھی متاثرین مقامی سطح پرر ابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ 128افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 59، بارہمولہ میں 38، بڈگام میں 9، پلوامہ میں 2، کپوارہ میں 5، اننت ناگ میں 3، بانڈی پورہ میں 2، گاندربل میں 10جبکہ کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 10 ہزار 719تک پہنچ گئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2280تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے کے کٹھوعہ، ادھمپور، سانبہ، کشتواڑاور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 32افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے کے 32افراد میں 8بیرون ریاستوں سے سفر کرکے پہنچے جبکہ دیگر 24افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں میں 19، راجوری میں 1، ڈوڈہ میں 3، پونچھ میں ایک جبکہ ریاسی میں 8افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 809تک پہنچ گئی ہے۔ جموں میں تیسرے دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔  صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2182بنی ہوئی ہے۔