ایک فوت، 143متاثر | 52متاثرین کے ساتھ ضلع سرینگر سرفہرست

سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 49ہزار771ٹیسٹ کئے گئے جن میں 7مسافروں سمیت مزید 143افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 28ہزار 881تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4421ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 143افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 35جبکہ کشمیر میں 108افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 108افراد میں 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 106افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 108متاثرین میں سب سے زیادہ سرینگر میں52، بارہمولہ میں 17، بڈگام میں 14، پلوامہ میں 4، کپوارہ میں 4، اننت ناگ میں 2، بانڈی پورہ میں 6، گاندربل میں 9 جبکہ کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاچرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 5ہزار237ہوگئی ہے۔ اس دوران سنیچر کو کشمیر میں وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی اور اسطرح وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2248بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے35افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 5بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 30مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 35متاثرین میں سے جموں میں 7، راجوری میں 11،ڈوڈہ میں 8،سانبہ میں 1،کشتواڑ میں 2، پونچھ میں 3اور ریاسی میں 3افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ کٹھوعہ،رام بن اور ادھمپور میں کسی کی رپورت مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 23ہزار 644تک پہنچ گئی ہے۔اس دوران جموں ضلع میں ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2173ہوگئی ہے۔  
 

ملک میں یومیہ کیسز29,616،290ہلاکتیں

یو این آئی
 
نئی دہلی //ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے میں انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی کم تعداد کم رہنے سے ایکٹو کیسز میں 1200سے زائد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ملک میں جمعہ کے روز 71 لاکھ چار ہزار 51 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 84 کروڑ 89 لاکھ 29 ہزار 160 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔   اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 29،616 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 36 لاکھ 24 ہزار 419 ہوگئی ہے ۔ دریں اثنا 28،046 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 28 لاکھ 76 ہزار 319 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 1280 بڑھ کر تین لاکھ ایک ہزار 442 ہو گئے ہیں ۔ وہیں مزید 290 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،46،658 ہوگئی ہے ۔