ایک ساتھ رنگ منڈل نے 356 واں سوموار سیرئیز پیش کی

 جموں //ایک ساتھ رنگ منڈل نے 356 واں سوموار سیرئیز میں پانی کے بچائو پر ’’بوند بوند پانی‘‘ ایک ڈرامہ پیش کیا گیا ۔ڈرامہ میں بتایا گیا ہے کہ ہماری زندگی پانی پر ہی قائم ہے اور اسکی ہماری زندگی میں کافی اہمیت ہے،۔ ڈرامہ میں دکھایا گیا ہے کہ ہماری زندگی پیدائش سے موت تک پانی پر ہی منحصر ہے ۔ڈرامہ میںدکھا ایا گیا ہے کہ مستقبل میں پانیکی قلت سے لوگوں کو اسکی اہمیت کے بارے میںمعلوم پڑے گا۔  ڈرامہ کے ذریعہ سے لوگوں کو پانی بچانے کی ترغیب دی گئی ہے ، جس میں سرکار کا انتظار کئے بغیر لوگوں کو خود ہہی اس میں پہل کرنے پر اصرار کیا گیا ہے۔لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ڈرامہ دیکھا اور کا کاروں کے کام کرنے کی ستائش کی ۔ڈرامہ میں کانتہ شرما ، راجو، للت کلشھیتر، رانیانہ، اکھل شرما ،ابھیشیک شرما ،بلبیر سنگھ اور وجے ملہ نے کا م کی۔ ڈرامہ کے تحریر کار و ہدایت کار وجے ملہ ہیں۔