سرینگر // وادی میںایک دن کے وقفہ کے بعد پھر شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ہے اور گلمرگ میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا ۔ سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں سنیچر کو دن بھر کھلی دھوپ نکل آئی جبکہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کو موسمی تبدیلی کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں پھر گراوٹ آئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میںجمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ قاضی گنڈ میں 5.2، پہلگام میں منفی 0.2 ، گلمرگ میں منفی2.0، کوکرناگ میں 4.2 اور کپوارہ میں 4,8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس بیچ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشگوئی کی ہے کہ وادی کشمیر میں 16نومبر سے پہلے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا کوئی امکان نہیںہے۔
ایک دن کے وقفہ کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں پھر گراوٹ
