ایک دن کی معطلی کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک بحال

سرینگر//ضروری مرمت کے پیش نظر ایک دن کی معطلی کے بعد سرینگر جموں کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر ضروری مرمت کے پیش نظر بدھوار کو دونو ں اطراف سے ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی جس کے بعد جمعرات کی صبح ٹریفک کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے۔ جمعرات کی صبح شاہراہ پر ٹریفک کو دونوں اطراف سے چلنے کی اجازت تھی۔ محکمہ ٹریفک کے ایک سینئر افسر کاکہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے ناشری اور جواہر ٹنل کے درمیان سڑک کی ہفتہ وار مرمت کے لئے شاہراہ پر ٹریفک معطل رکھا تھا۔ٹریفک پولیس کے مطابق جمعرات کو کشمیر اور وادی کو ملک کے ساتھ جوڑنے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کر دیا گیا۔ اس ودران 86 کلومیٹر طویل تاریخی مغل روڈ اور اننت ناگ – سنتھن – کشتواڑ روڈ پرٹریفک جاری رہا جبکہ لداخ یونین ٹریٹری کو کشمیر سے جوڑنے والی شاہراہ پر بھی ٹریفک دوبارہ شروع کیا۔ ادھر سرینگر جموں شاہراہ کے بیشتر مقامات پر ٹریفک جام کے نتیجے میںلوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔