ایک دن میں 22لاکھ زائد لوگوں کو ویکسین لگائی گئی

نئی دہلی// گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 22 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 163.84 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
 
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 لاکھ 35 ہزار 267 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی ۔
 
اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 163 کروڑ 84 لاکھ 39 ہزار 207 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
 
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو لاکھ 86 ہزار 384 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔
 
 
اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 2 ہزار 472 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 5.46 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 19.59 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
 
 
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں تین لاکھ چھ ہزار 357 افراد کووڈ سے شفایاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 76 لاکھ 77 ہزار 328 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور اس کی شرح 93.33 فیصد ہے۔
 
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 14 لاکھ 62 ہزار 261 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل
 
72 کروڑ 21 لاکھ 66 ہزار 248 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔