ایک دن میں دنیا کے اندر چھ لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا بھر میں مہلک ترین عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ-19) کے پھیلاو¿ کا قہر جاری ہے۔
گذشتہ ایک دن کے اندر دنیا میں چھ لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اب تک 19.44 لاکھ سے زائد مریضوں کی اس بیماری سے موت ہو چکی ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈانجینئرنگ سینٹر ( سی ایس ایس ای ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں 9 کروڑ 73 ہزار 878 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 19 لاکھ 44 ہزار 561 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔