ایک دن میں تین لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن

نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چلائی جارہی ویکسینیشن کے تحت پہلے دن تین لاکھ سے زیادہ بچوں کو ویکسین کی خوراک کے لیے رجسٹریشن کرایا گیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک میں 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو ٹیکہ لگوانے کی مہم 3 جنوری یعنی پیر سے شروع ہو رہی ہے۔ اس کے لیے کوون پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل ہفتہ کو شروع ہوا۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ہفتہ کی رات 11:59 بجے تک 3,26,591 بچوں کو ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کرا یا گیا ۔ مرکزی حکومت کی طرف سے بچوں کو کووڈ ویکسینیشن کے لیے جاری کردہ رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی ویکسینیشن واک ان اور آن لائن رجسٹریشن دونوں کے ذریعے دستیاب ہوگی۔ مرکز کے رہنما خطوط کے مطابق سرکاری شناختی کارڈ کے علاوہ، بچے یکم جنوری سے اپنے شناختی کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے کو-ون پورٹل پر ویکسینیشن کے لیے سلاٹ بھی بک کر سکتے ہیں۔
بچے اپنے والدین کے موجودہ کو-ون اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے یا ایک منفرد موبائل نمبر کے ذریعے نیا اکاؤنٹ بنانے کے بعد خود کو بھی رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 2007 اور اس سے پہلے پیدا ہونے والے بچے ویکسین حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔