شوپیان//شوپیان کے مضافاتی گاؤںمیں نامعلوم اسلحہ برداروں نے جموں و کشمیر کی بینک شاخ لوٹ لی۔ حرمین شوپیان میں اُس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم بندوق بردار جموں کشمیر بینک برانچ حرمین میں گھس گئے اور اسٹاف کو بندوق کی نوک پر یر غمال بنا کرچابیاں ،موبایل فون اور قریب گیارہ لاکھ روپیہ لوٹ لئے ۔بینک لوٹنے کے بعد بندوق بردار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بندوق برداروں نے ایک سینٹرو گاڑی زیر نمبرJK22-3498 کو حرمین کے قریب روکا ۔گاڑی کومحمد شریف ولد محمد یوسف ساکن علیالپورہ شوپیان چلا رہا تھا۔بنک لوٹنے کے بعد اسلحہ بردار اسی گاڑی میں فرار ہوئے اور انہوں نے گاڑی چکورہ کے قریب چھور ڈی جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لیا۔بینک لوٹنے کی خبر پھیلتے ہی پولیس وفورسز کے اعلی حکام جاے ٔ موقع پر پہنچ گئے اور آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی۔مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ فورسز نے زیادتیاں کیں جس کے خلاف وہاں مظاہرے بھی ہوئے اور پتھرائو کے واقعات بھی پیش آئے۔