ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا دورہ ٔ سرنکوٹ

 
سرنکوٹ//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ عبدالحمید نے اچانک سرنکوٹ بازار کادورکرکے معائنہ کیا ۔ ایس ڈی ایم سرنکوٹ رشید کوہلی، تحصیلدار سرنکوٹ روہت شرما، ایس ڈی پی اوسرنکوٹ اصغر علی ملک ،بی ڈی او سرنکوٹ قدیر چاڑک،ایگزیکٹو افسر میونسپل کمیٹی و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔موصوف نے سب ڈیویژن افسران کو ہدایت دی کہ وہ نالیوں پر سامان لگوانے کے سلسلے پر روک لگائیں اور گندگی جمع کرنے کیلئے کوڑادان نصب کئے جائیں ۔انہوںنے کہاکہ پنچایت گھر کے نزدیک بیت الخلاء تعمیر کئے جائیں ۔ان کاکہناتھاکہ بجلی کے نظام میں بہتری لائی جائے ۔اس دوران انہوںنے ریڑھی فروشوں کو ہدایت دی کہ وہ ناجائز تجاوزات نہ کریں۔