ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے منجاکوٹ کے عوامی مسائل سنے

 
منجاکوٹ //منجاکوٹ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد ہواجس میں افسران کے ساتھ ساتھ منجاکوٹ کی سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے بتایاکہ پانی کا بحران پایاجارہاہے اور کئی جگہوں پر پینے کے پانی کی شدید قلت ہے ۔ ان کاکہناتھاکہ سڑکوں کی مرمت کی ضرورت ہے جبکہ کچھ سکولی عمارتوں کی بھی مرمت کی جانی چاہئے ۔انہوںنے سی ڈی پی او بلاک میں عملے کی تعیناتی،بجلی کھمبوں کی فراہمی اور پی ایچ سی منجاکوٹ میں میڈیکل آفیسر کی تعیناتی کی بھی مانگ کی۔اس موقعہ پر تحصیلدار منجاکوٹ شیراز چوہدری،ایس ڈی پی او منجاکوٹ ڈاکٹر امتیاز چوہدری،تحصیل سپلائی آفیسر ریاض چوہدری،اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر رحمن خان،اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی جاوید چوہدری،اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی، بلاک میڈیکل آفیسر منجاکوٹ ڈاکٹر کبیر اعظم، زیڈ ای پی او چوہدری لال حسین، سی ڈی پی او منجاکوٹ نجمہ اختر کے علاوہ مختلف محکموں کے ملازمین و انجینئرز بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل سننے کے بعد انہیں حل کرنے کا یقین دلایا ۔