ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کی ریاض احمد کو مبارکباد

سرینگر//13اور14جولائی کوسری لنکا میں منعقدہ چھٹے ماسٹرس اتھیلیٹکس اوپن چیمپین شپ2019 مقابلوں میں کانسی کے دوتمغے جیتنے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس ایس جے ایم گیلانی نے ریاض احمد کو مبارکبادپیش کی ہے۔ ریاض احمد کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نے اُنہیں بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی اورمستقبل میں انہیں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی دعادی۔