ایڈوکیٹ روف دلال کی ساتویں برسی

سرینگر/عوامی ایکشن کمیٹی کے سرکردہ لیڈر ایڈوکیٹ رئوف دلال کی ساتویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ روزبل مقبرہ میں اجتماعی فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ روزبل آستان عالیہ کمیٹی کے ممبران اور خانیار حلقہ سے وابستہ عوامی ایکشن کمیٹی کے عہدیدان نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا اور مرحوم کے اعلیٰ درجات کیلئے دعا کی گئی۔ مقررین نے موصوف اور دلال خاندان کی تحریک کے تئیں خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کو کشمیر کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔