ایڈوکیٹ جنرل اور لاء افسروں نے پانچ لاکھ ریلیف فنڈ میں دیئے

جموں//ایڈووکیٹ جنرل جے اینڈ کے ڈی سی رینہ اور جموں کشمیر ہائی کورٹ کی جموں اور سرینگر شاخوں کے لاء افسروں نے جے اینڈ کے ریلیف فنڈ کیلئے 5 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ۔ ایک مکتوب میں ایڈووکیٹ جنرل نے کہا ہے کہ یہ رقم حکومت کی طرف سے کووڈ 19 ریلیف کے تحت کئے جا رہے کام میں صرف کی جائے گی ۔