پونچھ//اوقاف ایڈمنسٹریٹر پونچھ ریاض آتش نے وزیر برائے حج واوقاف و محکمہ مال عبدالرحمن ویری سے ملاقات کرکے پونچھ میں وقف جائیداد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ حج و اوقاف محکمہ کا ویری نے چند روز قبل ہی قلمدان سنبھالاہے ۔ ملاقات کے دوران ریاض آتش نے ویری کو نیا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اوقاف اسلامیہ پونچھ کی جائیداد پر مختلف سرکاری محکمہ جات نے قبضہ جما رکھاہے تاہم انہوںنے اسکے خلاف مہم شروع کررکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پونچھ میں فوج کے پاس اس وقت وقف اسلامیہ کی کئی سوکنال اراضی ہے جبکہ ڈگری کالج پونچھ اور دیگر اداروں نے بھی غیر قانونی طور پر وقف املاک کو ہتھیارکھاہے ۔انہوں نے موصوف کا جانکادی دیتے ہوئے کہا کہ اس وجہ سے عوام میں غصہ پایا جارہا ہے جس کاکسی بھی وقت پونچھ کے حالات پر اثر پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ جائیداد ملت اسلامیہ کی ہے اس لئے اس کا استعمال قوم کی فلاح و بہبودی کی خاطر ہی اصل مقصد ہے ۔آتش کو بغور سننے کے بعد وزیر موصوف نے انہیں یقین دلایا کہ وقف املاک کو تحفظ دینے کے اقدامات کئے جائیںگے اور کوئی مستقل حل نکالاجائے گا۔ ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے اس دوران دوسرے معاملات پر بھی گفتگو کی ۔
ایڈمنسٹریٹر اوقاف پونچھ کی ویری سے ملاقات
