ایڈیلیڈ/رچرڈسن (42 رن پر 5 وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے پیر کی رات ایشز ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن انگلینڈ کو 275 رنوں سے شکست دے دی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی مضبوط برتری حاصل کر لی۔آسٹریلیا نے انگلینڈ کے سامنے 468 رنز کا ناممکن ہدف رکھا تھا۔ انگلینڈ نے کل کے 82 رنز پر چار وکٹوں سے پہلے کھیل کا آغاز کیا۔ پیر کو آخری روز انگلینڈ کو جیت کے لیے 386 رنز درکار تھے جبکہ میزبان آسٹریلیا کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرنے کے لیے چھ وکٹیں درکار تھیں۔ رچرڈسن (42 پر 5)، مچل اسٹارک (43 پر 2)، آف اسپنر ناتھن لیون (55 پر 2) اور مائیکل نیسر (28 پر ایک وکٹ) نے آخری سیشن میں انگلینڈ کو 192 رنز آل آؤٹ کردیا۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 97 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے ۔ جوس بٹلر نے 207 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے ، بین اسٹوکس نے 77 گیندوں پر 12 رنز بنائے ، اولی رابنسن نے 39 گیندوں پر آٹھ اور اسٹورٹ براڈ نے 31 گیندوں پر نو رنز بنائے ۔ رچرڈسن نے آخری بلے باز جیمز اینڈرسن کو دو رنز پر آؤٹ کر کے اپنی پانچویں وکٹ حاصل کر کے انگلینڈ کی جدوجہد کا خاتمہ کر دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے دونوں اننگز میں 103 اور 51 رنز بنانے والے مارنس لیبوشن کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 473 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ انگلینڈ کی پہلی اننگز 236 رنز پر سمٹ گئی۔ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز نو وکٹ پر 230 رنز پر ڈکلیئر کر دی اور انگلینڈ کو 468 رنز کا انتہائی مشکل ہدف دیا۔ انگلینڈ کی شکست کا فیصلہ چوتھے دن ہی ہو گیا تھا جب اس نے کل 82 رنز پر اپنی چار وکٹیں گنوا دیں۔ گزشتہ روز اسٹمپ سے ٹھیک پہلے مچل اسٹارک نے انگلش کپتان جو روٹ کو آؤٹ کرکے انگلینڈ کو بڑا دھچکا پہنچایا تھا۔جے ۔رچرڈسن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں پہلی بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کو اس میچ میں اپنے تجربہ کار تیز گیند بازوں جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی واپسی سے کافی امیدیں تھیں لیکن دونوں تیز گیند باز زیادہ اثر نہیں چھوڑ سکے ۔ انگلینڈ کے بلے بازوں نے شدید مایوسی کا اظہار کیا اور کوئی بھی بلے باز آسٹریلوی گیند بازوں کے سامنے مزاحمت پیش نہ کر سکا۔آخری دن انگلینڈ کی اپنی پانچویں وکٹ 86 کے اسکور پر اولی پاپ کی صورت میں اور چھٹی وکٹ 105 کے اسکور پر اسٹوکس کی صورت میں گری۔ ووکس ٹیم کے 166 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ رابنسن 178 اور بٹلر 182 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اینڈرسن کی وکٹ 192 کے اسکور پر گری۔(یواین آئی)