سرینگر//سرینگر//گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن سرینگر میں عالمی یوم ایڈس کے سلسلہ میں پوسٹر کا مقابلہ منعقد ہوا۔ یہ مقابلہ کالج کے این ایس ایس ونگ اور آرٹ شعبہ کے اشتراک سے منعقد ہوا۔ مقررین نے کہاکہ ’یہ ہمارا فرض ہے کہ لوگوں کو اس بیماری سے متعلق جانکاری فراہم کریں‘۔ انہوںنے کہاکہ سماجی معاملات پر جانکاری دینے کیلئے آرٹ ایک بہترین ذریعہ ہے ۔ ادھر انڈین ریڈکراس سوسائٹی کے اہتمام سے ایڈز کی روک تھام کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کے دوران مقررین نے ریاست میں ایڈز کے پھیلائو پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اخلاقی قدروں کو اجاگر کرنے کے علاوہ احتیاطی تدابیر اپنانے پر زوردیا۔اُدھر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے اہتمام سے ایڈز سے بچائو کے لئے ایک روزہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں بڑی تعداد میں ڈاکٹروں،وکلأ،طلبأ،آشااورآنگن واڑی ورکروں اورعدلیہ کے علاوہ بڑی تعداد میں صحت شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کے دوران مقررین نے ایڈز سے روک تھام کے بارے میں جانکاری عام کرنے کے علاوہ احتیاطی تدابیر کو اپنانے پر زوردیا۔اس دوران ایڈز کی روک تھام کے عالمی دن کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔تقریب میں سیکریٹری ریجنل ریڈکراس برانچ کشمیر ،میڈیکل آفیسر،نیم طبی عملے اورصدراہلِ بیعت تحرین چھتری بال ٹرسٹ کے علاوہ دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
ایڈز کی روک تھام کا عالمی دن
