ایڈزکے بارے بیدرای پیدا کرنے کےلئے مباحثہ

 
 بھدرواہ //بین الاقوامی یوتھ ڈے کے موقعہ پر ریڈ ربن کلب ،گورنمنٹ پی جی کالج بھدرواہ کی جانب سے :AIDS a Lurking threat to humanity: کے موضوع پر ایک سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا ، جن میں طلاب ،مقامی لوگوں اور این جی او ممبران نے بھی شرکت کی۔این جی او کے کنونئرشاہنواز گنائی اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ نوڈل افسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے سمپوزیم کی صدارت کی۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوںنے ایڈز کی تاریخ،علامیتیں ،وجوہات اور علاج کو اُجا گر کیا۔ انہوں نے ایچ آئی وی ( HIV)کے متعلق بیداری کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں جانکاری بہت اہم ہے ،تاکہ ہم ایڈز کے معلق جانکاری حاصل کرکے ایڈز کو نہ کہیں۔انہوں نے کہا کہ خون چڑھانے، انفیکشن والی سیرینج کا استعمال کرنے وغیہر سے یہ بیماری پھیلتی ہے۔ سمپوزیم میں شرکت کرنے والے تمام شرکا میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے۔معفر محمود، نتیش شرما اورشرافت نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔جعفر نے نظامت کے فرائض بھی انجام دئے جبکہ تعقوب نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔نواز گنائی نے آر آر سی کو طلاب و دیگران میں بیداری پیدا کرنے کے لئے پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کی ۔