ایوان سے ہی امن عمل کی خاطر بیان دیں

جموں // نیشنل کانفرنس نے سرحدی گولہ باری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ کو ایوان سے امن وعمل کی خاطر بیان جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ممبران نے کہا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ ایوان میں نہیں بلکہ ایوان سے باہر بیان بازی کر رہی ہیں جس کا کوئی بھی فائدہ ریاستی عوام کونہیں ملتا ۔قانون ساز اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ممبر اسمبلی خانیار علی محمد ساگر نے ریاستی وزیر اعلیٰ سے کہا کہ وہ ایوان سے امن وعمل کی خاطر ایک بیان جاری کریں تاکہ پوری دنیا کو یہ پتا چلے کے ریاست کے لوگ امن چاہتے ہیں لیکن وہ باہر سے بیان بازیاں کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اُن کا بیان الگ ہوتا ہے اور مرکزی لیڈران کا بیان الگ اس سے بہتر تھا کہ باہر سے بیان بازیاں کرنے کے بجائے ریاستی وزیر اعلیٰ ایوان سے امن کی خاطر بیان دیں ۔اس سے قبل ممبر اسمبلی عیدگاہ مبارک گل نے سرکار پر الزام عائد کیا تھا کہ سرکار سرحدی علاقوں میں بینکر تعمیر کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے جس کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں لوگوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا کر رہے ہیں ۔قانون ساز اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ممبر اسمبلی نے کہا کہ بلند باغ دعوئوں کے باوجود بھی سرکار سرحدی علاقوں میں بینکر تعمیر کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگ آر پار گولہ باری سے مشکلات سے دوچار ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ریلیف تک نہیں مل رہا ہے ۔