نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ نے قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے) میں شامل سیاسی پارٹیوں کے رہنماوئوں کو منگل کے روز عشائیہ پر مدعو کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عشائیہ میں وزیراعظم نریندر مودی بھی شامل ہوں گے۔ اس دوران 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد لائحہ عمل کے بارے میں گفتگو ہوگی۔ پولنگ کے بعد 15 ایگزٹ پول میں این ڈی اے کو 282 سے 365 سیٹوں کے ساتھ اکثریت حاصل کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 543 سیٹوں والی لوک سبھا میں اکثریت کے لیے 272 سیٹیں درکار ہوتی ہیں۔ کانگریس کی قیادت والی ترقی پسند اتحاد (یو پی اے)کو 69 سے 165 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کانگریس کی قیادت والی حکومت بننے کا امکان بھی ہے۔واضح رہے کہ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔ یو پی اے کی سربراہ سونیا گاندھی نے24 مئی کو اتحادی جماعتوں اور لیڈروں کی میٹنگ طلب کی ہے جس میں انتخابی نتائج کے بعددرپیش آنے والی صورتحال کے مطابق سیاسی ماحول پر غوروخوض کیا جائیگا۔
این ڈی اے کے اتحادیوں کو امت شاہ کا عشائیہ
