این سی یوتھ سرینگر کا اجلاس

سرینگر //یوتھ نیشنل کانفرنس ضلع سرینگر کا ایک خصوصی اجلاس پارٹی ہیڈ کواٹر پر منعقد ہواجس میں ریاستی سرکار سے اپیل کی گئی کہ وہ آصفہ کے قاتلوں کو قانون کے تحت فی الفورسزا دی جائے اس طرح سے قانون کی بالا دستی کو مقدم سمجھا جائے گا ۔ صدر ضلع یوتھ سرینگر خالد راٹھو نے کہا کہ اگر آصفہ کے قاتلوں کو جلد از جلد سزا نہ دی گئی تو نوجوان سڑکوں پر آکر سراپا احتجاج ہوگا اور اس کی سب ذمہ داری موجودہ سرکار پر عائد ہوگی ۔ انہوں نے ملازموں کی بھرتیوں میں دھاندلیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سرکار نے اپنے اقارب اور نا اہل اور نا قابل امیدواروں کو بر سر روزگار لایا جبکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مستحق نوجوانوں کو حق سے محروم کر دیا۔