این سی کارکنوں کا پی ڈی پی میں شمولیت کا دعویٰ

کشتواڑ// این سی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے پی ڈی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ایک پریس بیان کے مطابق ایم ایل سی فردوس ٹاک کی موجودگی میں ڈول کے مقام پر نیشنل کانفرنس سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے پیوپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ایم ایل سی کے ہمراہ ٹریڈ سیل کے ضلع صدر سجاد احمد دیو اور سینئر لیڈر جعفر بابزادہ بھی تھے۔نئے کارکنوں کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئئے ٹاک نے کہا کہ پی ڈی پی دیہی آبادی کی بھلائی کے لئے وعدہ بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے کارکنوں سے یپی ڈی پی ڈول میں مزید مستحکم ہو جائے گی۔نئے کارکنوں نے کہا کہ ایم ایل سی کے دیانتدارانہ اور عوام دوستانہ رویہ سے وہ پی ڈی پی کی جانب راغب ہوگئے ہیں اور باضابطہ طور سے اب پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ان نئے کارکنوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ سے ہی عوام کو فقط ووٹ بینک کے طور استعمال کیا ہے اور پارٹی کو مستحکم بنانے کی یقین دہانی کی۔