این سی کارکنان کی کانگریس میں شمولیت کا دعویٰ

مینڈھر//مینڈھر کی سلواہ چوکی پنچایت سے تعلق رکھنے والے متعدد این سی کارکنان کی کانگریس میں شمولیت کا دعویٰ کیاگیاہے ۔کانگریس سینئر لیڈر چوہدری ظفر اللہ ایڈووکیٹ کی صدارت میں ایک پروگرام منعقد ہوا جہاں کئی کارکنان نے نثار احمد شیخ کی قیادت میں کانگریس میں شمولیت کرلی۔اس موقعہ پر یوتھ لیڈر چوہدری عمران ظفر نے تمام کارکنان کا والہانہ استقبال کیا اورچوہدری امان اللہ ٹھیکیدار نے نثار احمد شیخ کو پگڑی پہنائی۔عمران ظفر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ لوگ نیشنل کانفرنس سے تنگ آکر کانگریس میں شامل ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے گزشتہ اٹھارہ برس سے مینڈھر میں تعمیروترقی پر کوئی توجہ نہیں دی اور لوگوں کو بیوقوف بناکر ووٹ بٹورے ۔انہوں نے کانگریس کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پارلیمانی اور اسمبلی چنائو میں پارٹی کو مستحکم بنایاجائے تاکہ کامیابی حاصل ہو۔ انہوںنے کہاکہ کانگریس ایک سیکولر جماعت ہے جو سب کو ساتھ لیکر چلتی ہے ۔نثار احمد شیخ نے نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس جماعت نے عوام کا استحصال کیا۔انہوںنے کہاکہ وہ عمران ظفر کی حمایت کرتے ہیں ۔پارٹی میں شامل ہونے دیگر کارکنان میں محمد خان،محمد یوسف خان،زاہد خان،ظہیر خان،محمد آزاد،منظور حسین،مرتضی خان،محمد عظیم خان،ذاکر حسین،عبد الخالق،لیاقت حسین،نثار احمد،مشتاق احمد،اورنگزیب خان،جاوید اقبال،وحید اقبال،محمد یوسف،محمد بشیر،مصطفی خان،محمد فرید،ممتاز احمد اور محمد افضل قابل ذکر ہیں۔