جموں//نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ڈاکٹرمصطفیٰ کمال نے سابق چیف سیکریٹری اورنیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹرفاروق عبداللہ کے صلاحکار وجے بقایانے درماندہ مسافروں کے ایک وفدکی قیادت کرتے ہوئے ڈی سی جموں سے ملاقات کی۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر جموں رمیش کمارکودرماندہ مسافروں نے انہیں درپیش پریشانیوں کی جانکاری دی۔ڈاکٹرمصطفیٰ کماراوروجے بقایانے ڈپٹی کمشنرسے مانگ کی کہ انہیں بالخصوص لڑکیوں جوقومی شاہراہ بندہونے کی وجہ سے یہاں پرپریشان حال ہیں کوفوری طورپرایئرلفٹ کرکے منازل پرپہنچایاجائے ۔اس دوران ڈی سی جموں نے وفدکی پریشانیوں کواطمینان سے سنااوران کے ازالہ کی یقین دہانی کروائی۔ڈی سی جموں رمیش کمارنے افسران کودرماندہ مسافروں کیلئے یاتری بھون میں ٹھہرنے اوردیگرسہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے افسران کے نمبرات کابھی تبادلہ کیااورکہاکہ جن طلباکے پاس رقم نہیں ہے وہ بھی انتظامیہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ڈاکٹرکمال نے امیدظاہرکی کہ ریاستی ومرکزی حکومت درماندہ مسافروں کی پریشانیوں کاازالہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔