این سی ای آر ٹی کا پہلا ایف ایل این سروے اختتام پذیر

سرینگر//نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نئی دہلی کی جانب سے شروع ئے گئے 3 روزہ ملک گیر فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومرسی (ایف ایل این) سروے کا اِختتام جمعہ کو ہوا جس میں جموں و کشمیر کے تمام 20 اَضلاع کے 112 سکولوں کے گریڈ۔3 کے تقریبا ً1008 طلباء نے حصہ لیا۔سٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (ایس سی ای آر ٹی) جموں و کشمیر، جسے سروے کرنے کا کام سونپا گیا تھا، نے تمام 20 ڈسٹرکٹ اِنسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ڈی ای ٹی) کے فیلڈ انویسٹی گیٹرس (ایف آئی) اور ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر س (ڈی سی) میں شامل ہوتے ہوئے تمام ضروری اِنتظامات کئے تھے۔سروے کی نگرانی کے علاوہ جموں و کشمیر دونوں صوبوں میں ایس سی ای آر ٹی کے جوائنٹ ڈائریکٹرزنے مبصرین کی ٹیمیں تشکیل دی تھیں جنہوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ُدور دُور اور طول و عرض میں سفر کیا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ سروے این سی ای آر ٹی کے ذریعہ فراہم کردہ رہنما خطوط کے مطابق ہو۔این اے ایس کے ایف ایل این کے کوآرڈی نیٹر دیپک شرما نے کہا کہ یہ ایک ہمہ گیر کام تھا تاہم ٹیموں کی لگن اور عزم نے اسے نسبتاً آسان بنا دیا۔ ایس سی اِی آر ٹی کی جانب سے ایف آئی، ڈی سی اور مبصرین کو دی جانے والی سخت تربیت کام آئی جنہوں نے اَپنے کام اِنتہائی پیشہ ورانہ طور پر انجام دیئے۔ان کے کشمیر ہم منصب جی ایچ ریشی نے شرما کے خیالات کی بازگشت سنائی اور سروے کے اَحسن اِنعقاد پر اطمینان کا اِظہار کیا۔ریشی نے کہا کہ سروے کے دوران دونوںصوبوںمیں ایس سی ای آر ٹی کے ایجوکیشنل ریسرچ سروے اینڈ اسسمنٹ (ای آر ایس اے) وِنگوں نے ایف آئی اور ڈی سی کی تربیت کے لئے اورنٹیشن پروگرام منعقد کئے تھے۔ ماہرین، جنہیں نمونے لینے کی تکنیک کا پیشگی تجربہ تھا، کو اس مقصد کے لئے تیار کیا گیا تھا۔اِسے قبل ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی پروفیسر وِینا پنڈتا نے سروے کے مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیپون بھارت مشن کے مطابق گریڈ تھری کے ہر بچے-27 2026 تک بنیادی خواندگی اور تعداد حاصل کرنی ہوگی۔پروفیسر پنڈتا نے کہا کہ بنیادی تعلیم ایک بچے کی مربوط اور مجموعی نشوونما پر مشتمل ہے جو بچوں کو مؤثر مواصلاتی مہارتیں سیکھنے کے علاوہ اچھی صحت اور تندرستی کو برقرار رکھنے کو یقینی بناتی ہے۔