ڈو ڈہ //ضلع کے بلاک گھٹ کے پنچایت روٹی پادرانہ نمناریل کے مکینوں نے اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ بجلی دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا ۔ایسا نومنتخبہ سرپنچ و تحصیل صدر WFO (ورک فار ادرس) انجینئر محمد موظم شاکر کی انتھک کاوشوں کے بدولت ممکن ہوا ہے۔بد قسمتی سے اس گائوں کو دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا تھا ۔موضع کے مکینوں نے نو منتخبہ سرپنچ کے اس کام پر انکا شکریہ ادا کیا ہے۔WFO کی پو ری ٹیم نے محکمہ بجلی کا نمنریال موضع کو ٹرانسفارمر مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل موضع کے لوگ اندھیرے میں ہی اپنی زندگی گُذارتے تھے۔WFO چئیر مین انجینئر مجیب ملک، انجینئر ہاضم اندرابی، منیجنگ ڈائریکٹر تاشف معین اور تحصیل صدر نے بھی محکمہ بجلی اور عام لوگوں کا انہیں تعاون دینے پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے ہی تعاون کی توقع کا اظہار کیا۔