این جی او کا ڈوڈہ میں سرپنچوں کے ساتھ تبادلہ خیال

ڈوڈہ //ایک این جی او نے سماج کے تئیں اپنی ذمہ واریوں میں اضافہ کرتے ہوئے ڈوڈہ میں سرپنچوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اجلاس کی قیادت انجمن کی خواتین ونگ ڈوڈہ کی ضلع صدر ڈاکٹر راحت بدر کر رہی تھیں۔اجلاس کے دوران ڈاکٹر بدر نے سرپنچ کو WFO کے مقاصد و اغراض سے جانکاری دی اور انہیں سرکا رکی جانب سے سماج کے غریب لوگوں کی بھلائی کیلئے چلائی جا رہی متعدد سکیموں  سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر راحت بدر نے ذمہ واری کی ترقی اور شفافیت  سے سماج میں بدلائو لانے کی امید کا اظہار کیا۔انہوں نے سرپنچوں سے ایمانداری اور تن دہی سے کام کرنے پر زور دیا تاکہ سماج میں بہتری کیلئے بدلائو لایا جاسکے۔ڈاکٹر راحت نے سرپنچوں کو WFO کے کام و طریقہ کار کی جانکاری بھی دی۔اس موقعہ پر ضلع پنچایت افسر محمد ادریس، بلاک ڈیولپمنٹ افسر بانہال بشیر احمد، بی ڈی او رام بن بہار احمد وانی، عاقب اور اشوک کمار پریہار بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر تحصیل صدر ڈوڈہ انجینئر محمد موزان ، تحصیل صدر شارق ملک، کارڈی نیٹر عاصف عطیاللہ  اور WFO کے دیگر ممبران بھی موجود تھے اور سرپنچوں کا اجلاس میں شرکت کرنے پر انکی ستائش کی۔دریں اثنا ، چیئر مین WFO  انجینئر مجیب ملک،ڈائریکٹر انجینئر حجام اندرابی، منیجنگ ڈائریکٹر تاشف نے سماج کی بھلائی و بہبودی کے لئے تمام افسروں اور سرپنچوں کا شکریہ ادا کیا۔