این ایس یو آئی کا ایس آراو202کیخلاف مہم چلانے کا اعلان

  جموں//این ایس یو آئی نے اپنے دفتر جموں میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں ریاستی سرکار کی جانب سے جاری کئے گئے ایس آر او 202 کے تحت نئی بھرتی پالیسی کے خلاف زور دار مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقعہ پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی نائب صدر این ایس یو آئی امجد بٹ نے کہا کہ ایس آر او جموں کشمیر کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہے اور پانچ سے چھ ہزار تنخواہ کچھ بھی نہیں ہے اس سے کسی کنبے کا گزارہ ہونا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایس آر او کے جاری ہونے سے تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کی توقعات پر پورا اترنے میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ طلباء نے نمائندے ہونے کی حیثیت سے ان کی آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے۔سنی پریہار ضلع صدر نے بھی اس موقعہ پر میڈیا سے خطاب کیااور سبھی بے روزگار نوجوانوں اور طالب علموں سے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر اس ناانصافی کے خلاف زوردار آواز اٹھائیں۔