این آئی اے کے سرینگر میں چھاپے

 سرینگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کو سرینگر کے مضافات میں دو مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ این آئی اے اہلکاروں نے لال بازار میں ایک تاجر کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کی وسیع پیمانے پر تلاشی لی۔ این آئی اے ٹیم کے ساتھ مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار بھی تھے۔ این آئی اے نے لال بازار کے علاوہ اشبر میں بھی چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔ اشبر میں این آئی اے نے مبینہ طور پر اور شہری کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لی۔ یہ چھاپہ مار کارروائیاں ظاہری طور پر این آئی اے میں درج اُن کیخلاف کیس کے سلسلے میں انجام دی گئی ہیں۔ مذکورہ کیس میں اب تک قریب ایک درجن علیحدگی پسند وںاور تاجروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔