سرینگر// پولیس نے حریت(گ) کے3 سنیئر لیڈروں،الطاف احمد شاہ،ایاز اکبر اور معراج الدین کلوال کو گرفتار کیا ہے جنہیں امکانی طور پر دہلی میں قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی ائے) کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ جون کے پہلے ہفتے میں این آئی اے کی طرف سے مزاحمتی لیڈروں اور تاجروں کے خلاف چھاپہ مار کارروائی اور پوچھ تاچھ کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جبکہ ریاست کے باہر بھی اس حوالے سے چھاپہ مار کاروائی کی گئی تھی۔اس دوران نعیم احمد خان،الطاف احمد شاہ،فاروق احمد ڈار عرف بٹہ کراٹے اور ایڈوکیٹ شاہد الاسلام کو نئی دہلی طلب کیا گیا۔اس سلسلے میں مزید پیش رفت اس وقت ہوئی جب پولیس نے ایاز اکبر کے علاوہ الطاف احمد شاہ اور راجہ معراج الدین کلوال کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،اور انہیں راج باغ تھانہ پہنچایا گیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں حریت لیڈروں کو قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی ائے) کے سامنے ایک مرتبہ پھر پیش کیا جائے گا۔
این آئی اے کی کارروائی،3مزاحمتی لیڈر گرفتار
