این او پی یو آر ایف کا وفد ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ سے ملاقی

ڈوڈہ //نیشنل اولڈ پنشن ریسٹوریشن یونائیٹڈ فرنٹ کے ایک وفد نے یوٹی یونٹ کے سیکرٹری سکون منیر وانی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما سے سے ملاقات کی۔جس دوران انہوں نے ڈی سی کے ساتھ ملازمین کی درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا. اس موقع پر وفد نے ڈپٹی کمشنر کو اپنی مانگوں کو لے کر ایک یادداشت پیش کی جس میں نئی پنشن اسکیم کو ختم کرنے و پرانی پنشن اسکیم کی بحالی کا مطالبہ کیا. ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات کو بہت جلد اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا جائے گا.  وفد میں محمد امین ضلع صدر ، سنجیت منہاس ایڈوائزر و دیگر ممبران بھی موجود تھے۔