گاندربل//یوم قومی سائنس پروگرام کے تحت’’آزادی کا امرت مہا اتسو‘‘مناتے ہوئے حضرت بل سرینگر میں قائم نیشنل انسٹیچوٹ آف ٹیکنالوجی میں منعقد کوئز، تقریری اور پوسٹر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں گاندربل کے نجی تعلیمی ادارے نیو ڈریم لینڈ ایجوکیشنل انسٹیچوٹ بی ہامہ میں زیر تعلیم طلباء نے تینوں پروگراموں میں حصہ لیتے ہوئے تینوں مقابلوں میں جیت درج کی۔اس پروگرام کا اہتمام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر نے پنجاب یونیورسٹی چنڈی گڑھ کے اشتراک سے کیا تھا۔اس پروگرام کو منعقد کرنے کا مقصد یہ تھا کہ سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کے ہنر اور تحقیق کو نکھارا جاسکے۔پروگرام میں سرینگر سمیت دیگر اضلاع میں موجود درجنوں سکولوں میں زیر تعلیم طلبا نے شرکت کرتے ہوئے مقابلوں میں شرکت کی۔
این آئی ٹی سرینگر میں کوئزمقابلہ | گاندربل کے نجی تعلیمی ادارے نے تین انعام جیت لئے
