این آئی اے کے ہاتھوں تین روزہ پوچھ تاچھ کے بعد میرواعظ سرینگر لوٹ آئے

سرینگر/حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق جمعرات کو نئی دلی سے سرینگر پہنچ گئے۔

وہ سوموار کو دلی گئے تھے جہاں اُن سے قومی تحقیقاتی ایجنسی (ان آئی اے) نے تین روز تک مبینہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی۔

این آئی اے نے میرواعظ کے نام ایک کے بعد ایک تین بار سمن جاری کئے تھے۔

انہوں نے پہلی دو نوٹسوں کو خاطر میں نہیں لایا تاہم تیسری نوٹس ملنے کے بعد میرواعظ نے این آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔