این آئی اے کی ٹیم تحقیقات کے لئے ادھم پور پہنچ گئی

جموں// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کی ایک ٹیم اُدھم میں ہوئے دھماکے کی تحقیقات کے لئے جموں پہنچی اور جمعے کے روز جائے وقوع کا دورہ کیا ۔
بتادیں کہ اُدھم پور کے سلاتھیہ چوک میں بدھ کے روز ہوئے دھماکے میں ایک شہری از جان جبکہ 15دیگر زخمی ہوئے تھے۔
 
ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم سینئر آفیسران کے ہمراہ جمعے کے روز اُدھم پور پہنچ گئی ۔
 
معلوم ہوا ہے کہ جمعے کی صبح کو ٹیم نے سلاتھیہ چوک اُدھم پور میں بلاسٹ سائٹ کا جائزہ لیا او روہاں پر آفیسران کے ساتھ اس بارے میں جانکاری حاصل کی۔
 
ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیم نے سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے ) کے سینئر آفیسران کے ساتھ بھی اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ این آئی اے ٹیم نے اُدھم پور کے مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی فوٹیج مانگی ہے تاکہ تحقیقاتی عمل کو آگے بڑھایا جاسکے۔
 
اُن کے مطابق دھماکے میں از جان ہوئے شہری کی اہلیہ کے ساتھ ساتھ دوسرے عین شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے ہیں۔
 
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) اور سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے ) اُدھم پور دھماکے کی تحقیقات میں جھٹ گئی ہے اور بہت جلد اس حوالے سے تفصیلات کو منظر عام پر لانے کا امکان ہے۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اُدھم پور اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں سرگرم ملی ٹینٹ اعانت کاروں کی بھی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ ملوثین کا پتہ لگا کر اُنہیں گرفتار کیا جاسکے۔