کپوارہ//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)کی ٹیم کپوارہ پہنچ گئی ہے جہاں اس نے اتوار کو گرفتار کئے گئے پاکستانی جنگجو سے پوچھ تاچھ کی ۔ مذکورہ جنگجو کو تحویل میں لینے کیلئے سوموار کو عدالت سے رجوع کیا جائیگا۔گزشتہ مہینے چک فتح خان ہلمت پورہ میں جھڑپ کے دوران زخمی فرارجنگجو ، جسے6 اپریل کو جگٹیال ہایہامہ گائوں سے گرفتار کیا گیا تھا،کی پوچھ تاچھ کرنے کیلئے این آئی اے کی ٹیم سنیچر کو کپوارہ پہنچ گئی۔ذبیع اللہ عرف حمزہ ولد سنا اللہ ساکن ملتان پاکستان اس وقت پولیس حراست میں ہے اور اتوار کو پولیس تھانے میں ہی اسکی سرسری طور پر پوچھ تاچھ کی گئی۔ معلوم ہو اہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی ٹیم جنگجو سے پوچھ تاچھ کے بعد عدالت سے رجوع کرے کے اسے اپنی تحویل میں لے گی۔
این آئی اے ٹیم کپوارہ میں گرفتارپاکستانی جنگجو سے پوچھ تاچھ
