راجوری //قومی تحقیقاتی بیورو (این آئی اے )کی جانب سے راجوری ضلع میں بھی تحقیقات کے سلسلہ میں چھاپے مارے گئے ۔اس کارروائی کے دوران ایجنسی کی جانب سے راجوری قصبہ کے نزدیک چوہدری ناڑ علاقہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی بیور و کی ٹیم کی جانب سے ایک مذہبی لیڈر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تاہم ا س دوران مقامی پولیس کی نفری بھی ان کے ہمراہ تھی ۔انہوں نے بتایا کہ چھاپہ کی اصل وجہ کے بارے میں صرف تحقیقاتی ایجنسی کو ہی معلوم ہے تاہم مقامی انتظامیہ کےساتھ اس سلسلہ میں کسی بھی جانکاری کا کوئی تبادلہ نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ چوہدری ناڑ علاقہ میں بھی کارروائی ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔