اینٹی کرپشن بیورو

سرینگر //جموں وکشمیر اینٹی کرپشن بیورونے کال اور وٹس ایپ ہیلپ لائن متعارف کی ہے جس کے ذریعہ شہری کرپشن اور رشوت طلب کرنے جیسے معاملات کی شکایت درج کرواسکیں گے ۔بیورو کے مطابق شہری فون زیر نمبر9419678060پر رابطہ کرکے کرپشن طلب کرنے سے متعلق شکایت درج کرواسکتے ہیں ۔اس ہیلپ لائن کا مقصد شہریوں کی کرپشن کے خلاف شکایات کیلئے حوصلہ افزائی کرناہے ۔ہیلپ لائن جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بیورو آنند جین (آئی پی ایس )نے کہاکہ وٹس ایپ عوام میں ترسیل کا ایک معروف پلیٹ فارم بن گیاہے جہاں لوگ آسانی سے اپنی بات رکھ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وٹس ایپ لوگوں کو کرپشن کے خلاف شکایات کیلئے حوصلہ دے گا ۔