سرینگر//نیشنل کانفرنس کی تمام اکائیوں نے پارٹی نائب صدر عمر عبداللہ کو ای ڈی کے ذریعے طلب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے بھاجپا کی انتقام گیری پر مبنی سیاست قرار دیا ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر کشمیر ناصر اسلم وانی،صدرِجموں رتن لعل گپتا، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، میاں الطاف احمد اور دیگر لیڈران نے بھی ای ڈی سمن کی مذمت کی ہے اور حکمران بھاجپا سے انتقام گیری اور دھونس و دبائوکی پالیسی ترک کی جائے۔پارٹی لیڈران نے کہاکہ ایسے حربوں سے نیشنل کانفرنس کمزور ہونے والی نہیں ہے اور پارٹی سے وابستہ ہر ایک فرد جموںوکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد میں پُرعزم اور ثابت قدم ہے۔