ایندھن کی قیمتوں میں کمی

راجوری //پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے چند روز بعدراجوری اور پونچھ اضلاع کے مسافروں نے جموں و کشمیر کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ سے مسافروں کے کرایوں میں کمی کرنے اور عام آدمی کو راحت دینے کی اپیل کی ہے۔کٹوتی کا اعلان ابتدائی طور پر حکومت ہند نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی صورت میں کیا تھا جس کے بعد جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے بھی کمی کا اعلان کیا تھا اس کے بعد پورے یوٹی میں پیٹرول کی قیمت میں بارہ اور ڈیزل کی قیمت میں سترہ روپے کی کمی ہوئی تھی۔دریں اثنا، اس کمی کے پس منظر میں، مسافر اب کرایہ میں کمی اور راحت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔راجوری کے رہائشی اوم پرکاش نے کہاکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوئی کمی کا تب تک عام شخص کو فائدہ نہیں پہنچ سکتا جب تک کرایہ میں کمی نہ کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے اس فائدے کو عام آدمی کی زندگی تک پہنچانے کیلئے مسافروں کے کرایوں میں کم از کم 20 فیصد کم کیا جانا چاہئے ۔ایک غریب دودھ فروخت کرنے والے محمدنور دین نے کہا کہ مہنگائی آسماں چھو رہی ہے جبکہ مسافر گاڑیاں کو کرایہ اس قدر زیادہ ہے کہ وہ گاڑیاں پر سفر کرنے کے بجائے پیدل چلنے کر ترجیح دیتے ہیں ۔اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر راجوری شامی شرما نے کہا کہ مسافروں کے کرایہ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کا حکم اعلیٰ حکام کا ہے اور وہ صرف عوام کی مانگ کو پیش کر سکتے ہیں۔