ایم وی انٹر نیشنل سکول راجیہ پرسکار سے سرفراز

جموں //ایم وی انٹرنیشنل سکول کے طلاب نے جے ینڈ کے کا سب سے اعلیٰ انعام ’’راجیہ پرسکار ‘‘ ریاست کے گورنر و سرپرست اعلیٰ جے اینڈ کے بھارت سکاوٹس اینڈ گائیڈز ستیہ پال ملک کے ہاتھوںسے حاصل کرنے پرسکو ل کا نام روشن کیا۔ایک بیان کے مطابق سکول کے بارہویں جماعت کے کامرس کے ابھیمنیو پرتاپ ،بارہویں جماعت کے نان ۔میڈیکل کے امت پرکاش ، بارہویں جماعت کے آرٹس کی مہک راجپوت اور  بارہویں جماعت کے آرٹس کے وشال شرما نے جموں کے دیگر329طلاب کے ہمراہ منعقدیہ انعام ایک شاندار تقریب پر سکول کے پرنسپل کے ایل ڈوگرہ،اور سکول کے سکاوٹس کیپٹن امریش کمار نے طلاب کے ہمراہ حاصل کیا ۔یہ انعام حاصل کرنے کے بعدصدارتی ایوارڈ کے لئے ٹیسٹ میں شامل ہوسکتے ہیں۔سکول منیجمنٹ نے طلاب کو یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔