ایم سی ایس پٹھانکوٹ کی سی بی ایس ای امتحانات میںشاندار کارکردگی ۔ 12ویں کی ثمرین اور10 ویںکی اکشیتا گپتا نے نمایاں نمبرات حاصل کئے

عظمیٰ نیوز سروس

جموں //13 مئی 2024 کو سی بی ایس ای کے امتحان کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور مونٹیسوری کیمبرج اسکول پٹھان کوٹ کا نتیجہ شاندار اور 100 فیصدرہے ۔ان امتحانات میں دسویں اور 12جماعت کے بچوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔سکول کی کلاس 10ویں کی اکشیتا گپتا نے 98 فیصد نمبروں کے ساتھ ضلع میں ٹاپ کیا، اور کلاس 12 کی سمرین نے 97.2 فیصد نمبر لے کر ٹاپ کیا۔ثمرین نے اپنی مستقبل کی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا خواب آئی اے ایس افسر بن کر ملک کی خدمت کرنا ہے۔ انہوںنے اپنی کامیابی کا سہرا اپنی انتھک محنت اور موبائل فون سے مکمل لاتعلقی کو قرار دیا۔ ثمرین کے والد شوکت علی جموں میں محکمہ جنگلات میں تعینات ہیں جبکہ اس کی والدہ شمع پروین محکمہ ریونیو میں کام کرتی ہیں۔ سمرین نے اپنے شاندار نتائج کا سہرا اپنے والدین، پرنسپل رشمی اہلووالیہ، چیئرمین ونود مہاجن، وائس چیئرمین آکاش مہاجن، اور اپنے اساتذہ کے گروپ کو دیا۔اکشیتا گپتا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی کامیابی کا سہرا ان کے خاندان، اسکول کی انتظامی کمیٹی اور تمام اساتذہ کو جاتا ہے۔ اکشیتا، جس نے کلاس 10 میں ضلع میں ٹاپ کیا تھا، نے بتایا کہ وہ این ای ای ٹی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے اور ایک کامیاب ڈاکٹرسرجن بننے کے اپنے عزائم کے لئے پوری طرح وقف ہے، جس کا مقصد طبی میدان میں نئی پیشرفت میں حصہ ڈالنا ہے۔ اکیڈمکس میں ٹاپ اسکورر ہونے کے ساتھ ساتھ اکشیتا تیراکی کی چمپئن بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجربہ کار اساتذہ کی مسلسل رہنمائی نے زندگی میں ان کے خیالات اور عزائم کو واضح کیا۔