ایم ا ے ایم کالج جموں میں سولر پاور پلانٹ کا اِفتتاح

جموں//پرنسپل سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ آلوک کمار نے جموں کے مولانا آزاد میموریل (ایم اے ایم) کالج میں 500 کے ڈبلیو پی کی گنجائش والے گرڈ کنیکٹیڈ روف ٹاپ سولر پاور پلانٹ کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ 500 کے ڈبلیو پی کی صلاحیت کا سولر پاور پلانت جموںوکشمی رمیں نصب سب سے بڑا روف ٹاپ سولر پلانٹ ہے۔جموں و کشمیر انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی (جے اے کے اِی ڈی اے)،نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر اِی ) کے تحت سائنس اور ٹیکنالوجی کا محکمہ، مرکز ی سرکاراور سمال پاور پلانٹ سکیم کے تحت جے اے کے اِی ڈی اے نے 48.59 کروڑ روپے کی کل پروجیکٹ لاگت سے جموںوکشمیر یوٹی میں 81 سرکاری عمارتوں پر 8.59 میگاواٹ کے روف ٹاپ سولر پاور پلانٹس کی مجموعی صلاحیت نصب کی ہے۔ عمارتوں میں جموں و کشمیر کے صحت اور تعلیمی ادارے شامل ہیں۔مولانا آزاد میموریل ( ایم اے ایم ) کالج میں روف ٹاپ سولر پروجیکٹ کو2.75 کروڑ روپے کی کل پروجیکٹ لاگت پر عمل میں لایا گیا ہے جس سے گرین اَنرجی کے کم از کم 7لاکھ یونٹ پیدا ہوں گے اور اِس کے نتیجے میں تقریباً 49لاکھ روپے سالانہ مانیٹری بچت ہوگی۔منصوبے پر ہونے والے اخراجات 25 برس کی کل لائف سپائن کے مقابلے میں تقریباً 6 برسوں میں وصول کئے جائیں گے ۔ پیدا ہونے والی سبز توانائی سالانہ 700 ٹن کار بن ڈائی آکسائیڈ کی کمی کے برابر ہوگی۔پرنسپل سیکرٹری نے آفیسر کو سولر پلانٹ کی مناسب دیکھ ریکھ کرنے کی تاکید کی تاکہ کالج کو مکمل طور پر کام کیا جاسکے اور بجلی کی معیاری فراہمی ہوسکے۔ اُنہوں نے مزید مشورہ دیا کہ سولر پینل کی بروقت صفائی کے لئے ایک مخصوص شخص کو تعینات کیا جائے۔پرنسپل سیکرٹری نے کالج کے متعلقین کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ اَپنی گھریلو زندگی میں بھی شمسی توانائی کو اَپنائیں اور دوسروں کے لئے مثال قائم کریں۔اِس پروجیکٹ کو میسرز اے این این اِنفراسٹرکچر جموں نے اَنجام دیا ہے۔اِس موقعہ پردیگر لوگوں کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ  سی اِی او  جے اے کے اِی ڈی اے ڈاکٹر پی آردھر ، پرنسپل ایم اے ایم کالج ڈاکٹر جی ایس رکوال اور ایم اے ایم کالج کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔