ایم ایل اے چیننی نے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

 اودھمپور/ایم ایل اے چیننی دیناناتھ بھگت نے اپنے حلقہ میں مانتلائی سے گومشادو اور برکنڈہ سے کاروا تک کی دو سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان سڑکوں کو بالترتیب 5.94کروڑ روپے 2.49کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گااور ان کے مکمل ہونے سے علاقے کے لوگوں کو عبورومرور کی بہتر سہولیات میسر ہوگی۔اس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے موصوف نے کہا کہ حکومت دیہی علاقوں میں سڑک رابطوں کو مستحکم کرنے کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہاکہ حلقے کے مختلف علاقوں میں سڑک رابطوں کو دوام بخشنا ان کا مشن ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان علاقوں کی نشاندہی کی جارہی ہے جہاں سڑکوں میں مرمت کرنا درکار ہے۔اس دوران مقامی لوگوں نے اپنے اپنے مطالبات ممبر موصوف کی نوٹس میں لائے ۔ انہوں نے یہ مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔