سمت بھارگو
راجوری//راجوری ضلع میں ایک ایمبولینس ڈرائیور اور ایک ایمرجنسی میڈیکل ٹرینر (EMT) کے بہادرانہ عمل نے ایک خاتون اور نوزائیدہ بچی کی جان بچائی،جس کے بعد لوگوں کی جانب سے جہاں ملازمین کی تعریف کی جارہی ہے وہائیں جموں وکشمیر حکومت سے دونوں ملازمین کو اعزاز دینے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے ۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ایک حاملہ خاتون کی صحت کے بارے میں محکمہ کو ایک کال موصول ہوئی تھی جسے پیر کی شام دیر گئے دردزہ شروع ہوا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ شعبہ کے ڈرائیور پرود کمار کی جانب سے ایک ایمبو لینس گاڑی زیر نمبر JK11F-4697اور ایمرجنسی میڈیکل ٹرینر عمران چوہدری نے دورافتادہ گاؤں گنڈھا پہنچے اور حاملہ خاتون کو درد زہ میں اٹھا لیا۔ حکام نے مزید بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباًڈھائی بجے جب ایمبولینس مریض کو پرائمری ہیلتھ سنٹر خواص لے جا رہی تھی تو خاتون کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد ایمر جنسی میں کارروائی کرنے کے بغیر کوئی دوسرا متبادل نہیں تھا جس کے دوران دونوں ملازمین نے زچگی میں مدد فراہم کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ماں اور بچی دونوں کو پی ایچ سی خواص لے جایا گیا جہاں دونوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں امداد فراہم کی گئی تاہم دونوں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔ایمبولینس ڈرائیور اورای ایم ٹی کہلائے جانے والے دونوں کے بہادرانہ عمل نے ماں اور بیٹی دونوں کی جان بچائی اور انہیں بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔